وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی

 

 

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی۔

ذرائع کےمطابق آٹو پالیسی کا اعلان اگلے ہفتے آئی ایم ایف سے منظوری کےبعد کیا جائےگا،آٹو پارٹس پالیسی سے متعلق قائم کمیٹی نے سفارشات کی منظوری دی تھیں۔

ذرائع کےمطابق آٹو پارٹس کی برآمدات بڑھانے کےلیے عالمی ویلیو چینز سے منسلک کرنے کی اور برآمدات کےلیے 5 بڑے اینکر مینوفیکچرنگ ادارے لانے کی تجویز دی گئی ہے۔

آٹو سیکٹر میں ایس ایم ایز کلسٹرز بنانے کی تجویز اور برآمدی آٹو پارٹس کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔آٹو پارٹس ایکسپورٹ کونسل کےقیام، مقامی ویلیو ایڈیشن لازمی کرنے،آٹو انڈسٹری میں کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ کی اجازت اور ای ڈی بی منظوری کے مراحل ڈیجیٹل کرنےکی تجویز پیش کی گئی ہے۔

کیا واقعی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں سستی ہونے والی ہیں؟

الیکٹرک گاڑیوں کےلیے یکساں سہولتیں دینے،نئی انرجی گاڑیوں پر صرف ایک فیصد سیلزٹیکس،ایف ای ڈی،سی وی ٹی اور ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنےکی اور الیکٹرک گاڑیوں کےلیے قرض کی حد ایک کروڑ کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

 

Back to top button