پی ٹی آئی رہنماؤں کے پہلے سے جاری وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

 

 

 

مختلف مقدمات میں مطلوب پی ٹی آئی رہنماؤں کے پہلے سے جاری وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کےبعد مختلف مقدمات میں مطلوب دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے پہلے سے جاری وارنٹ پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نومبر 2024 کے ڈی چوک احتجاج سمیت مختلف مقدمات میں عدالتی وارنٹس کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔

اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید سخت، 435 اہلکار تعینات

ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے مطلوب رہنماؤں کی فہرست میں شبلی فراز، زرتاج گل، جنید اکبر، مراد سعید، عبدالغنی، عامر مسعود مغل، ڈاکٹر امجد علی، مینا خان آفریدی، علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کے نام شامل ہیں۔

Back to top button