وزیراعظم نے نئے ڈیموں کی تعمیر کی حکمت عملی تیار کرلی : وزیر اطلاعات

 

 

 

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی مشاورت اور تائید سے نئے ڈیموں کی تعمیر کےلیے واضح حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق ڈیموں پر کئی بار مشاورت ہوچکی ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف نے خصوصی طور پر دیامر بھاشا ڈیم کی جلد تکمیل پر زور دیا ہے۔ ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی ڈیم کےلیے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر تمام صوبوں کی جانب سے بھرپور تعاون کا وعدہ کیا گیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سیلابی نقصانات کے ازالے میں کسی قسم کی سیاسی تفریق نہیں برتی جائے گی۔پانی کی سطح کم ہوتے ہی نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں اور درختوں کی کٹائی پر سخت احتساب ہونا چاہیے۔

 

 

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے نتیجے میں دریائے راوی، چناب اور ستلج میں سیلاب آیا، جس سے بستیاں ڈوب گئیں، وزیر آباد کے گلیاں اور بازار زیرِ آب آگئے ہیں جب کہ پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلہ گوردوارہ کرتار پور دربار تک بھی جا پہنچا۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر ستر برس اور شاہدرہ کے مقام پر سینتیس برس بعد پانی آیا ہے۔

 

 

Back to top button