حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئےکمیٹی بنادی

ایوان صدر میں صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی اہم ملاقات ہوئی جس میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کافیصلہ ہوا۔
ایوان صدر نے صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات کااعلامیہ جاری کردیا۔
ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق صدرمملکت اور وزیراعظم کی ملاقات میں تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانےکافیصلہ ہوا۔
ایوان صدرکے اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف سےمذاکرات کیلئے بنائی کمیٹی میں وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراعظم کے مشیر راناثنااللہ، وفاقی وزیر امیرمقام، رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان شامل ہیں۔
حکومت اور پیپلزپارٹی کا مشترکہ وفد تحریک انصاف سے موجودہ سیاسی صورتحال پر مذاکرات کرے گا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان،لانگ مارچ کے حوالےسےصدرمملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہبازشریف کی اہم ملاقات ہوئی۔
ایوان صدر میں وزیراعظم کی صدرمملکت سے ملاقات میں وزیرداخلہ محسن نقوی،وزیرخارجہ اسحاق ڈار،سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق بھی شریک تھے۔
ملاقات میں رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان،سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔
صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور امن و امان کی صورتحال پر غورکیاگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نےصدر آصف زرداری کو خیبرپختوخوا کی بگڑتی سیاسی صورتحال پراعتماد میں لیا۔
