وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز، دورہ ایران منسوخ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کےباعث دورہ ایران ملتوی کر دیا۔ ڈاکٹروں نےانہیں مکمل آرام کامشورہ دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت گزشتہ روز اچانک ناساز ہوگئی جس کی وجہ سےانہوں نےاپنی تمام مصروفیات منسوخ کردی تھیں، ڈاکٹرز نے وزیراعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔
پنجاب کابینہ کااجلاس کل طلب
طبیعت ناسازی کے باعث وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ ایران بھی ملتوی کردیا، وزیراعظم نےنو منتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلیے ایران جانا تھا۔وزیراعظم کی جانب سے دورہ ملتوی کرنے کےبعد اب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار وفد کےہمراہ آج ایران پہنچیں گے، اسحٰق ڈار کی قیادت میں پاکستان کاوفد ایران کےنئے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرےگا۔
