ڈاکٹر عشرت العباد کا جلد پاکستان واپسی اور نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بہت جلد پاکستان واپس آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نئی سیاسی جماعت بنائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز، دورہ ایران منسوخ

ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ تمام تر اختلافات بھلا کر نئی جماعت میں ایم کیو ایم پاکستان کو بھی شمولیت کی دعوت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کےپاس وقت کم ہے،معیشت کی بہتری کےلیے کرپشن کے خلاف کڑا احتساب کرناہوگا۔

سابق گورنر نے کہاکہ گورننس ناکام ہوجائے تو صورت حال کوئی بھی رخ اختیار کرسکتی ہے،سیاسی اور معاشی عدم استحکام خطرناک حدکو چھورہا ہے،امن و امان کی صورت حال ابتر ہے۔

Back to top button