وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے صوبے میں  نئے کوریڈور بنانے کی منظوری دےدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف شہروں میں نئے کوریڈور بنانےکی منظوری دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ساہیوال سے چیچہ وطنی،رجانہ سےلیہ تک دو رویہ سڑک بنائی جائے گی،دیپالپور سےوہاڑی تک سنگل روڈ کو دو رویہ سڑک میں تبدیل کیا جائے گا جب کہ شورکوٹ جھنگ چراغ والی تک نئی دو رویہ سڑک بنائی جائےگی۔210 ارب روپے کی لاگت سےتینوں پراجیکٹ دسمبر 2025ء تک مکمل ہوں گے۔

ڈاکٹر عشرت العباد کا جلد پاکستان واپسی اور نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےتین ماہ میں نئے کوریڈور پرتعمیرات کےآغاز کا حکم دےدیا، تینوں کوریڈور ایشین ڈویلپمنٹ بینک اورحکومت پنجاب کےاشتراک کار سے مکمل کیےجائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کاکہنا تھا کہ بڑے شہر وں کو منسلک کرنےوالے روڈز کوریڈورز سےعوام کو آمدورفت میں آسانی ہوگی،روڈ کوریڈور پراجیکٹ نہ صرف سفری مشکلات کو کمکرے گا بلکہ معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرےگا۔

Back to top button