عمران خان ، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت 5ستمبر تک ملتوی کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے عمران خان کی 6اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے صوبے میں  نئے کوریڈور بنانے کی منظوری دےدی۔

دوران سماعت ،پی ٹی آئی کے وکیل بشیر ڈار نے عدالت سے استدعا کی کہ آج بیرسٹر سلمان صفدر عدالت پیش نہیں ہوسکتے،سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے پی ٹی آئی وکلاء کی استدعا پرضمانت کی درخواستوں پر سماعت 5ستمبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ عمران خان کےخلاف تھانہ ترنول میں 2،ایک ایک مقدمہ تھانہ رمنا، سیکرٹریٹ، کوہسار اور تھانہ کراچی کمپنی میں درج ہے، عمران خان کے لاف 3 مقدمات 9 مئی واقعات کےتناظر میں درج ہیں۔

Back to top button