مفتاح اسماعیل نے بجلی کے بل کم کرنے کا فارمولا پیش کردیا

عوام پاکستان پارٹی کےرہنما مفتاح اسماعیل نےایک بار پھر بجلی کے بل کم کرنے کا فارمولا پیش کردیا۔
رہنما عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بجلی کےگھریلو بِلوں پر 24 فیصد، کمرشل بلوں پر 37 اور صنعتی بجلی بلوں پر 27 فیصد ٹیکس ہے،اس کےبعد اضافی ٹیکس،سیلز ٹیکس اور ایڈوانس انکم ٹیکس بھی شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں نئے کوریڈور بنانے کی منظوری دےدی۔
مفتاح اسماعیل نےکہاکہ حکومت گھریلو صارف سےساڑھے 7 فیصد،کمرشل سے 12فیصد اور صنعتی صارف سے 5فیصد ایڈوانس ٹیکس لےرہی ہے۔حکومت نے گزشتہ سال بجلی بلوں سے 388 ارب روپے ٹیکس لیاہے۔مفتاح اسماعیل کاکہناتھا کہ رواں مالی سال 450 ارب روپے ٹیکس لینے کاہدف ہے،صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومت کوچاہیے کہ بجلی بلوں سےتمام ٹیکسز جولائی سے اکتوبر کےلیے ختم کردیں۔اس سےسال بھر کی آمدنی میں 450 ارب روپے کی کمی ہوگی اور صوبوں کو 265 ارب اور وفاق کو 185 ارب روپے کم ملیں گے۔انہوں نےکہاکہ حکومت کےپبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے 185ارب روپے کم کرنے سے آئی ایم ایف کےپرائمری سرپلس کاہدف حاصل ہوجائے گا۔
مفتاح اسماعیل نے کہاکہ گزشتہ سال حکومت نے 705 ارب پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پرخرچ کیے،اس سال پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام 1400 ارب روپے ہے۔حکومت عوام سے قربانی مانگ رہی ہے اور تنخواہ دار طبقے اور پرفیشنلز پر ٹیکس لگایاہے،حکومت کو چاہیے کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کو 965 ارب روپے تک لےآئے تو تمام صارفین کے بلوں سے ٹیکسوں کو ختم کیاجاسکتا ہے۔
