وزیراعظم کی امریکا روانگی کا شیڈول تبدیل،کل روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانگی کا شیڈول ایک روز آگے بڑھا دیا گیا ہے۔

وزیراعظم اب آج کے بجائے کل دوپہر برطانیہ سے امریکا روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن سے امریکا کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج ہی امریکا پہنچ جائیں گے۔

اقوام متحدہ کے اجلاس کے سلسلے میں وزیراعظم کا یہ دورہ نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس دوران ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 6 اسلامی ممالک کے سربراہان سے بھی متوقع ہے۔

Back to top button