مشرق وسطیٰ میں جنگ کو طول دینا کسی کے حق میں بہتر نہیں ،چین

چین نے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے جاری امن مذاکرات میں اختلافات کو تیزی سے حل کرکے مستقل حل کی جانب بڑھیں۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر چین کا مؤقف واضح ہے۔ یہ ایسا تنازع ہے جو کبھی شروع ہی نہیں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تنازع کا جلد از جلد سیاسی اور سفارتی حل نہ صرف امریکا اور ایران بلکہ پورے خطے اور عالمی برادری کے مفاد میں ہے۔ جنگ کو طول دینا کسی کے حق میں بہتر نہیں ہے۔

چینی ترجمان ماؤ ننگ نے فریقین پر زور دیا کہ کشیدگی میں کمی کی رفتار کو برقرار رکھیں، سیاسی حل کے راستے پر قائم رہیں اور مذاکرات و مشاورت کے ذریعے ایسا حل تلاش کریں جو تمام فریقوں کے تحفظات کو مدنظر رکھے۔

چین نے جنگ بندی معاہدے میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل میں دیگر ممالک سے بھی اپنا اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں جبکہ پاکستان کا کردار بھی اہم ثالث کے طور پر ابھر رہا ہے۔

 

Back to top button