کیا آپ کینسر جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟

اگر آپ خود کو کینسر جیسی جان لیوا بیماری سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو روزانہ محض 4 سے 5 منٹ سخت جسمانی سرگرمیوں کے لیے نکالنا مت بھولیں۔یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

سڈنی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزمرہ کے کاموں کے دوران 4 سے 5 منٹ کی سخت جسمانی سرگرمیوں سے کینسر کی مختلف اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ 32 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

اس تحقیق میں 22 ہزار ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جو ورزش کرنے کے عادی نہیں تھے اور ان کی روزانہ کی جسمانی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ان افراد کی صحت کا جائزہ 7 سال تک لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ 4 سے 5 منٹ کی سخت جسمانی سرگرمیوں سے کینسر کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے۔

مختلف نوعیت کی سرگرمیاں جیسے گھر کا کام، دکان سے بھاری سامان اٹھا کر گھر آنا، بہت تیزی سے چلنا یا بچوں کے ساتھ بھاگ دوڑ کے کھیل وغیرہ سے کینسر کی مختلف اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

Back to top button