پی ایس ایل 11،لاہورقلندرزنےپشاورزلمی کوشکست دیدی

پی ایس ایل 11 میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان ناٹ آؤٹ 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈینیئل سیمز نے 35 رنز کی برق رفتار ناٹ آؤٹ باری کھیلی۔
دیگر بلے بازوں میں چرتھ اسالنکا 33، سکندر رضا 29، عبداللہ شفیق 25 اور محمد نعیم 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
زلمی کی جانب سے خرم شہزاد، افتخار احمد، سفیان مقیم اور علی رضا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سےقبل لاہور قلندرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے۔
زلمی کی جانب سے مائیکل بریسویل 83 رنز کی دھواں دار باری کھیل کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 59، جیمز ونس 10 اور کوشل مینڈس 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ افتخار احمد اور عبدالصمد 27 اور 4 رنز بالترتیب بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
