پی ایس ایل،کراچی کنگز نےلاہورقلندرز کوشکست دیدی

پی ایس ایل 10کے24ویں میچ میں کراچی کنگزنےلاہورقلندرز کو شکست دیدی۔کراچی کنگزنے168رنزکاہدف6وکٹوں کے نقصان  پرپوراکرلیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز کے اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 8 اوورز میں 90 کا اسکور کھڑا کیا، جس میں نوجوان اوپنر محمد نعیم کا حصہ زیادہ تھا۔

بارش کے باعث میچ 15،15اوورز تک محدود کیاگیاتھا۔

محمد نعیم نے کراچی کنگز کے بولرز کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کرتے ہوئے چھکوں اور چوکوں کی برسات کی اور صرف 29 گیندوں پر 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

عبداللہ شفیق نے گزشتہ میچوں میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا تاہم اس میچ میں بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 11 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

لاہور قلندر کو تیسرا نقصان 11 ویں اوور میں ہی اٹھانا پڑا جب نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار ڈیرل مچل کھاتہ کھولے بغیر عباس آفریدی کی وکٹ بنے۔فخر زمان نے دوسرے اینڈ سے اپنی نصف سنچری مکمل کی، جس کے لیے انہوں نے 33 گیندوں کا سامنا کیا، 4 چوکے اور 3 چھکے بھی لگائے۔

ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ لاہور قلندرز بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوگی لیکن فخر زمان کے اور نعیم کے علاوہ دیگر بیٹرز ناکام ہوئے یہاں تک 8 کھلاڑی دہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرپائے اور بارش کی مداخلت سے ان کی کوششیں رائیگاں گئی تاہم ایک معقول ہدف دے دیا۔

کراچی کنگز کے بولرز نے زبردست کم بیک کیا اور لاہور قلندرز کی پوری ٹیم کو 15 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 160 کے مجموعے پر آؤٹ کردیا۔

لاہور قلندرز کو سب سے زیادہ عباس آفریدی نے نقصان پہنچایا، جنہوں نے 3 اوورز میں 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر اور اوپنر ٹم سیفرٹ نے بھی دھواں دار آغاز کیا اور ابتدائی 3 اوورز میں 40 رنز بنائے۔

ڈیوڈ وارنز 13 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 24 اور سیفرٹ 10 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

Back to top button