بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نےکہا ہے کہ پاکستان پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو بھارت کومنہ توڑ جواب دیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ہیڈکوارٹر میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کےہمراہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر بریفنگ دیتے پاک فوج کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔
ان کیمرہ سیشن میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے سیاسی قائدین کو حکومتی سفارتی اقدامات اور ریاستی موقف سے بھی آگاہ کیا۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں ہونے والے سیشن میں سیاسی جماعتوں کے رہنما بڑی تعداد میں شریک ہیں، تاہم پاکستان تحریک انصاف نے بریفنگ میں شرکت سے انکار کردیا۔