بھارتی فوج کا ٹرک کھائی میں گرنے سے3 فوجی ہلاک

مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بھارتی فوج کا ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کا ٹرک جموں سے سری نگر جارہا تھا جو بیٹری چشمہ کے قریب 600 فٹ گہری کھائی میں جاگرا۔واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا، تاہم جب تک ٹیمیں کھائی کے نچلے حصے تک پہنچیں، تینوں فوجی اہلکار دم توڑ چکے تھے۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت امیت کمار، سوجیت کمار، اور مان بہادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Back to top button