پی ایس ایل ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےاسلام آبادیونائیٹڈکوشکست دیدی

پی ایس ایل کے10کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےاسلام آبادیونائیٹڈ کو109رنز سے شکست دیدی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے264رنزکا ہدف دیاتھا مگر اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم20ویں اوور میں 154رنزپرآل آؤٹ ہو گئی۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 10 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ریلی روسوو اور حسن نواز کی سینچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر263 رنز بنائے۔
اس سے قبل، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے کپتان سعود شکیل 23 اور فن ایلن 5 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔جس کے بعد ریلی روسوو اور حسن نواز نے 134 رنز کی بڑی شراکت قائم کی، اس دوران ریلی روسوو نے پی ایس ایل میں اپنی چوتھی سینچری اسکور کی، وہ 46 گیندوں پر 104 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔
حسن نواز نے اننگز کی آخری گیند پر چوکا لگاکر پی ایس ایل میں اپنی پہلی سینچری مکمل کی، وہ 9 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 100 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔