گرین سکوک بانڈز کے اجرا کا اعلان

پاکستان نے پہلے گرین سکوک بانڈز کے اجرا کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق گرین سکوک سے ماحول دوست منصوبوں میں سرمایہ کاری راغب ہوگی اور بانڈزکا ابتدائی اجرا 20 سے 30 ارب روپے تک ہوگا، نیلامی کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق بانڈز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے لسٹ اور فروغ دیا جائے گا جبکہ بانڈز اجرا میں مختلف نجی بینک بھی جوائنٹ فنانشل ایڈوائزرز ہیں۔

وزارت خزانہ نے بتایاکہ کابینہ کی منظورکردہ پائیدارسرمایہ کاری سکوک فریم ورک کی بنیاد پراجرا کیا گیا، گرین سکوک بانڈزکے اجرا کا اقدام پاکستان کے وژن2028 سے ہم آہنگ ہے اور سرمایہ کاروں کوماحول دوست منصوبوں میں سرمایہ کاری کا منفرد موقع ملے گا۔

Back to top button