آدھی رات کو حملہ کرتے ہو،مودی شرم کرو،ماہرہ خان

اداکارہ ماہرہ خان نےرات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے پربھارت کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ مودی کچھ توشر م کرو۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ماہرہ خان نے لکھا کہ ’میں شکرگزار ہوں کہ ایک ایسے ملک میں رہتی ہوں جہاں مجھے یہ نہیں بتایا جاتا کہ مجھے کیا کہنا ہے، میرے پاس آواز ہے اور میں اس کا استعمال کر سکتی ہوں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے لکھا کہ ’ جب ہماری سرزمین پر ناانصافی ہوتی ہے تو ہم آواز اٹھاتے ہیں، ہم تشدد کی مذمت کرتے ہیں، حتیٰ کہ ہمارے ملک پر بغیر کسی ثبوت کے الزام لگایا جاتا ہے۔
ماہرہ خان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کئی سالوں سے جاری جنگ اور نفرت انگیز بیان بازی کو ہم سب نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور تجربہ کیا ، تمہارا میڈیانفرت کو ہوا دے رہا ہے، تمہاری سب سے طاقتور آوازیں نسل کشی اور جنگی جرائم کے سامنے قانون کے بجائے خوف سے خاموش ہیں۔