پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہفتےکےپہلے کاروباری روز ابتدائی ٹریڈنگ کےدوران منفی رجحان دیکھاگیا،آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 540 پوائنٹس تنزلی کےبعد 80 ہزار کی نفسیاتی حد سےبھی نیچےآگیا۔
شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد
صبح تقریباً 9 بج کر 49منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 540پوائنٹس یا0.67 فیصد کم ہو کر 79ہزار 577پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ 19جولائی کوآخری کاروباری روز ٹریڈنگ کےدوران شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا،جب ایک موقع پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1900 پوائنٹس سےزائد کم ہواتھا،تاہم انڈیکس 1721پوائنٹس کی تنزلی سے 80ہزار 117 پربند ہوا تھا۔