مزید3خواتین نے پی ٹی آئی کو خیربادکہہ دیا

پاکستانی تحریک انصاف کی مزید 3 خواتین رہنما استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) میں شامل ہو گئیں۔پی ٹی آئی کی سابق رکن اسمبلی عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرا بخاری نے لاہور میں آئی پی پی کے پیٹرن ان چیف  جہانگیرترین سے ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر آئی پی پی کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سیاسی بہنوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔

دوسری جانب عندلیب عباس نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا ،وہ نہیں ہونا چاہیے تھا ، کوئی بھی فردِ واحد مقصد سے بڑا نہیں ہو سکتا۔

Back to top button