پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس : الیکشن کمیشن کا حکم نامہ جاری

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکم نامہ جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کے جوابدہ کو 23 اپریل 2024 کو نوٹس جاری کیا گیا جب کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس پہلی بار گزشتہ سال 30 اپریل کو سماعت کےلیے مقرر ہوا۔
حکم نامے میں بتایاگیا ہےکہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی اب تک 12 سماعتیں ہوچکی ہیں،پی ٹی آئی کی جانب سے 8 مواقعوں پر مختلف گراؤنڈز پر کیس کا التوا مانگاگیا اور پی ٹی آئی کو انصاف کے مفاد کےتحت التوا دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے حکم نامےمیں یہ بھی بتایا گیاکہ پی ٹی آئی نے خود لاہور ہائی کورٹ سے رابطہ کیا اور حکم نامہ حاصل کیا،لاہور ہائی کورٹ کے حکم نامے کو ایک سال ہوچکا ہے،لاہور ہائی کورٹ نے کمیشن کے آگے کارروائی پر حکم امتناع نہیں دیا۔
عمر کوٹ این اے 213 : ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی صبا تالپور کامیاب
حکم نامے میں مزید بتایاگیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت جاری رکھے گا،الیکشن کمیشن حتمی فیصلہ درخواست کے نمٹائے جانے ک بعد جاری کرے گا۔
حکم نامے کےمطابق تمام فریقین اگلی سماعت پر اپنےدلائل مکمل کریں،کیس پر حتمی دلائل اور جوابی دلائل 22 اپریل کو ہوں گے۔