عدالت کا اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کاحکم

ڈی آئی خان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے تحریک انصاف کے گرفتار رہنما علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت علی امین گنڈا پور کی پنجاب اور اسلام آباد پولیس حوالگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد پولیس کوحوالگی سیشن کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے سیشن کورٹ میں درخواست دائرکردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں مجسٹریٹ ون کی عدالت میں علی امین گنڈاپور کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں درج 2 مقدمات میں علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور ہوگئی تاہم علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد اور بھکر میں درج مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کیا نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اعلامیہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے؟

Back to top button