معروف پی ٹی آئی رہنما افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی کے رہنما عبدالباسط چوہدری کو طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے، ملزم نے یورپ کےلئے سفری دستاویزات بنائی ہوئی تھیں، ملزم نے افغانستان سے یورپ منتقل ہونا تھا۔
ایف آئی اے نے ملزم کو ضروری کارروائی کے بعد راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا، ملزم عبدالباسط راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری امجد محمود کا بیٹا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ایک انٹرویو میں صوبہ خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سوات کے رہنماؤں کا افغانستان میں روپوش ہونے کا امکان ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات فیروز جمال نے بتایا کہ تحریک انصاف سوات کے رہنماوں کا افغانستان میں نیٹ ورک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں
ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی
۔
