رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ بھی گرفتار

کراچی: رہنما پاکستان تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پولیس حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کیا اور انہیں موبائل میں بٹھا کر ساتھ لے گئے۔
یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ہیں اور وہ حال ہی میں تحلیل ہونے والی سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی تھے۔
