رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

رہنما پی ٹی آئی اور سابق رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
آصف کرمانی نے نون لیگ سے علیحدگی کا اعلان کردیا
رہنما پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کاکہنا تھاکہ بہت سوچ بچار کےبعد سیاست چھوڑنے کافیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ کسی دباؤ کی وجہ سے نہیں کیا،نہ ہی کسی اور سیاسی جماعت میں جانےکاارادہ ہے۔
شفقت محمود نے مزید کہا کہ یہ اعلان صرف سیاست سے علیحدگی کا ہے،اس کا تعلق وقت اور عمر کےتقاضے سےہے،میں ان سے مکمل اتفاق کرتا ہوں جو کہتے ہیں کےسیاست میں نوجوانوں کو آگےآناچاہیے،انہوں نے کہا کہ آج سے34 سال پہلےسرکاری ملازمت سےاستعفیٰ دےکر سیاست میں قدم رکھا تھا، باقی عمر تحریر اور تدریس کےلیے وقف کرنا چاہتا ہوں۔ان کا کہناتھا کہ سیاسی سفرکےدوران جیل کی یاترا کرنےکا بھی اتفاق ہوا،مجھے اطمینان ہےکہ میں نے ہمیشہ اپنی ساری ذمہ داریاں نہایت ایمانداری سےسرانجام دیں،ہرعہدےکو ایک فرض سمجھ کر نبھایا،اللہ کا شکرہےکہ آج تک کسی نے ناجائز الزام تک نہیں لگایا۔
یادرہے کہ حالیہ عام انتخابات میں شفقت محمود نے الیکشن سے دستبرداری کا فیصلہ کرکےکسی بھی سیٹ سےالیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا تھا۔
