پنجاب ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی نے18 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے

پنجاب کے 20 حلقوں میں شیڈول ضمنی انتخابات کے لئے تحریک انصاف نے 18 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 20 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے بعد ان حلقوں میں ضمنی انتخابات کا اعلان کررکھا ہے، جس کے لئے پی ٹی آئی کی جانب سے 18 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

سابق فوجیوں کی سوسائٹی فوجی قیادت کے خلاف کیوں ہو گئی؟

تحریک انصاف نے17 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پی پی 158 سے سینئر رہنما محمودالرشید کے داماد میاں اکرم عثمان کو ٹکٹ دیا ہے، پی پی 07 سے شبیر اعوان، پی پی 83 سے حسن اسلم، پی پی 90 سے عرفان نیاز ،پی پی 97 سے علی افضل ساہی، پی پی 125 سے میاں محمد اعظم، پی پی 127 سے محمد نواز بھروانہ، پی پی 140 سے خرم ورک، پی پی 167 سے عاطف چوہدری، پی پی 168 سے نواز اعوان کو ٹکٹ جاری کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پی پی 202 سے میجر (ر) سرور، پی پی 217 سے زین قریشی، پی پی 224 سے عامر اقبال شاہ، پی پی 228 سے عزت جاوید خان، پی پی 272 سے معظم جتوئی، پی پی 273 سے یاسر جتوئی، پی پی 282 سے قیصر عباس، پی پی 288 سے سیف الدین کھوسہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ہوں گے۔

خیال رہے کہ خالی ہونے والے حلقوں پی پی 170 اور پی پی 237 سے تحریک انصاف نے تاحال کسی نمائندے کا اعلان نہیں کیا، تاہم ان حلقوں کو مخالف امیدواروں کے لئے خالی بھی نہیں چھوڑا جائے گا، بلکہ اس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Back to top button