چیف الیکشن کمشنر پر حمزہ ، مریم سے احکامات لینے کا الزام عائد کر دیا

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنرپرالزام عائد کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر حمزہ شہباز اور مریم صفدر سے احکامات لیتا ہے، یہ الیکشن کمیشن کو ساتھ ملا کر دھاندلی سے انتخابات جیتنا چاہتےہیں، نیب کے اوپر شہباز شریف بیٹھ گیا ہے۔

صدرعلوی امریکی سفیر کے کاغذات نامزدگی وصول کرنے سے انکاری

اسلام آباد میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک پر مسلط امریکی غلاموں میں روس سے تیل خریدنے کی جرات نہیں ہے، بھارت نے روس سے 40 فیصد سستا تیل خرید کر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 25 روپے کردی، امریکا نے اپنی پالیسیوں پر عمل کرانے کے لیے ہم پر یہ حکومت مسلط کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ دوماہ میں ایسا کیا ہوگیا کہ پیڑول 60 روپے مہنگا ہوگیا اور بجلی اور گیس بھی مہنگی کردی گئی، دوماہ میں جو مہنگائی ہوئی وہ 3 برس میں نہیں ہوئی، امید ہے کہ الیکشن جلد ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نیب کو ختم کردی اور اب ایف آئی اے پر اپنے لوگ لگادیے ہیں، اس حکومت نے آتے ہی ہر چیز مہنگی کرنا شروع کردی، کسانوں کے حالات پر توجہ نہیں دی گئی تو فوڈ سیکیورٹی کے مسائل ہوں گے،ہم نے یوریا کھاد پر 132 ارب روپے کی سبسڈی دی جس کی وجہ سے کسانوں نے ریکارڈ پیداوار دی اور کپاس کی پیداوار 17 فیصد بڑھی، اس کے ساتھ دالوں اور آلو کی پیداوار بھی بڑھی تھی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک ایجنڈے کے تحت آئے ہیں، جو حکم واشنگٹن سے آئے گا وہ ہی ماننا ہے، روس یوکرین جنگ کی وجہ سے گندم درآمد متاثر ہوئی اور اسی جنگ کی وجہ سے کئی ممالک قحط سالی کا خدشہ ہے۔

Back to top button