ق لیگ کی مجلس عاملہ کا چوہدری شجاعت پراعتماد کا اظہار

مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عاملہ نے پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین میں اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ق لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ ق سندھ کے صدر، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے لاہور اجلاس سے اعلان لاتعلقی کیا، جبکہ کامل علی آغا اور لاہور اجلاس میں شریک افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
مجلس عاملہ کے اجلاس میں شجاعت حسین، طارق بشیر چیمہ کی غیرقانونی برطرفی کی شدید مذمت کی گئی۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ ق پنجاب کےجنرل سیکریٹری کامل علی آغا نے غیرقانونی اقدام اٹھایا، مرکزی مجلس عاملہ نے کامل علی آغا کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ پنجاب کی تنظیم کے غیرقانونی اقدام کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی ٹیم سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔
بلوچ قوم پرست چینیوں کو کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟
مسلم لیگ ق کے اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی تنظیم 10 اگست کو اجلاس بلانے کی مجاز نہیں، غیرقانونی اجلاس میں شرکت کرنے والوں کی پارٹی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔
