قوی خان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کینیڈا میں ہوگی

معروف اداکار قوی خان کی وفات سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک عہد ختم ہوگیا، مرحم کی نماز جنازہ کینیڈا کے سہر مسی ساگا کی جامع مسجد کوپر روڈ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔
فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ قوی خان کی تدفین کینیڈا میں ہی ہوگی، قوی خان کے صاحبزادے عدنان قوی نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ لیجنڈری اداکار جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور اکتوبر میں کینیڈا میں ان کے پاس آئے تھے۔
اداکار قوی خان کینیڈا کے ’وان‘ شہر کے ہسپتال میں زیر علاج تھے، وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سمیت دیگر سیاسی سماجی رہنماؤں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے نامور قوی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین نیب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری