پی ایس ایل 8، کوئٹہ نے 241 رنز کا ہدف پورا کر کے تاریخ رقم کر دی

پی ایس ایل 8 کے 25ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز نے پشاور زلمی کی جانب سے 241 رنز کا ہدف پورا کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

راوالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 162 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

صائم ایوب 34 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 60 گیندوں پر اپنی پہلی پی ایس ایل سنچری سکور کی اور وہ 3 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 115 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ روومین پاول 35 اور ٹام کوہلر کیڈمور 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز اسکور کیے جبکہ کوئٹہ کی جانب سے واحد وکٹ ڈیوائن پروٹوریس کے حصے میں آئی۔

پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 241 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

زمان پارک کے باہر پولیس کا لاٹھی چارج،کارکن جاں بحق

Back to top button