دبئی میں ایسا کچھ نہیں ہواکہ مولانا کو تحفظات ہوں

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں تو کچھ ہوا ہی نہیں۔ زرداری اور نواز شریف کے درمیان معمول کی ایک ملاقات ہوئی ہے اور یہ ملاقات پہلے سے طے شدہ بھی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ کوئی فیصلہ ہوا ہی نہیں جس پر تحفظات ہوں یا کسی کو منانا پڑے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا الیکشن آگے پیچھے کرنےکے کوئی فیصلے نہیں ہوئے۔
الیکشن پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کا دو ٹوک اور واضح مؤقف ہے کہ الیکشن نگران سیٹ اپ میں ہونے چاہئیں، اسمبلیاں مدت پوری کرکے تحلیل ہوں گی اور نگران سیٹ اپ آئےگا، نگران سیٹ اپ کے تحت الیکشن ایک ہی روز اورآئین کے مطابق ہوں گے، نواز شریف ضرور واپس آئیں گے اور (ن) لیگ کی الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، حکومت اس معاملے پرسنجیدہ ہے، 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کا عمل جاری ہے، ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کے خلاف سائنٹیفک شواہد موجودہیں، ماسٹر مائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، تمام
چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کے خلاف اراضی جعلسازی کا مقدمہ درج
تحقیقاتی اداروں کو میرٹ پر تفتیش کرنی چاہیے۔
