امریکی ساحل پرنارنجی رنگ کی نایاب شارک دریافت

امریکا کے  ساحل پر نارنجی رنگ کی نایاب شارک مچھلی دریافت کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ مچھلی وسطی امریکا کے ملک کوسٹا ریکا کے ساحل پر دیکھی گئی ہے ۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ماہی گیر گارون واٹسن  تورٹوگیرو نیشنل پارک کے قریب مچھلی کے شکار کیلئے گیا تھا جہاں اس نے اپنی بوٹ کے قریب ایک غیر معمولی شارک مچھلی دیکھی۔

ماہی گیر کے مطابق یہ مچھلی 6 فٹ 6 انچ لمبی تھی، جسم کی نارنجی رنگت اور سفید آنکھیں ہونے کی وجہ سے خوفناک لگ رہی تھی جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گیا۔

اس حوالے سے سائنسدانوں نے بتایا کہ یہ ایک نایاب شارک ہے جس کے نارنجی رنگ کی وجہ ایک حالت ہے جسے زینتھ ازم کہا جاتا ہے، یہ حالت اس وقت ہوتی ہے جب مخلوق میں گہرے روغن کی کمی ہوتی ہے، مطلب یہ ہے کہ پیلا یا نارنجی رنگ زیادہ واضح ہوتا ہے۔

Back to top button