رؤف حسن اسٹیبلشمنٹ کو مخبری کیا کرتے تھے : شیر افضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کو اصل میں لانچ کیا گیا تھا، رؤف حسن اسٹیبلشمنٹ کو مخبری کیا کرتے تھے، اسی وجہ سے انہیں پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کے منصب سے ہٹایا گیا۔
پی ٹی آئی سے بے دخل رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے نکالنے کے بعد پارٹی میں واپس لانے کا مطلب ہے کہ میرے خلاف پہلے دو نوٹی فکیشن غلط تھے،کیا آج تک مجھے پارٹی سے نکالےجانے کی وجوہات سامنے آسکیں؟ نا ہی اب جو نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے اس میں کوئی وجہ بتائی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے شیر افضل مروت کاکہنا تھا کہ یہ رؤف حسن جیسے لیڈر ہوں گے جو لوگوں کو بتاتےہوں گے، رؤف حسن ماضی میں بھی میرےخلاف بیانات دیتے رہے ہیں اور گزشتہ روز بھی انہوں نے میرےخلاف بیان دیا ہے۔
شیر افضل مروت کاکہنا تھا رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات کے منصب سے اس لیے ہٹایا گیا کیوں کہ وہ سیاسی کمیٹی کے رکن تھے،اجلاس کی ساری پروسیڈنگ ریکارڈ کرتےتھے اور پھر اسے میڈیا پرسنز اور یوٹیوبرز کو بیچا کرتےتھے تھے، ان پر یہ بھی الزام ہےکہ وہ اسٹیبلشمنٹ کو ساری مخبری کیاکرتے تھے۔
ان کاکہنا تھا کہ رؤف حسن کو اصل میں لانچ کیاگیا تھا،انہیں جب خواجہ سراؤں نے مارا تھا تو میرے دل میں ان کےلیے ہمدردی پیدا ہو گئی تھی لیکن ان کی پارٹی میں حیثیت ایک تنخواہ دار ملازم کی تھی، 8 لاکھ روپے تنخواہ لیتےتھے آخری سال تک اور گزشتہ ڈیڑھ سال میں یہ (رؤف حسن) 5 کروڑ روپے تو ڈکار گئےہیں۔
شیر افضل مروت کاکہنا ہےجب مجھے پارٹی سے نکالاگیا تو میں نے ان لوگوں کے خلاف بولنا شروع کیا جن لوگوں نے مجھے پارٹی سے نکلوایا ہے،رؤف حسن اور ان جیسے لوگ مجھے پارٹی سے نکالنےوالے گروپ کے گماشتے رہے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ : چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم
پارٹی ڈسپلن سے متعلق بات کرتےہوئے شیر افضل مروت کا کہناتھا پہلےتو میں پارٹی ڈسپلن کی وجہ سے خاموش تھا لیکن اب تو ڈسپلن نام کی کوئی چڑیا باقی نہیں رہی،انہوں نے پارٹی ڈسپلن کے نام پر میرا دھڑن تختہ کیا،بار بار نکالا بار بار بےتوقیری کی اور بار بار بےعزت کیا،ڈسپلن تب تک ہےجب تک کوئی میرے خلاف بیانات نہیں دے گا،جس نے بیان دیا تو میں اس کا تسلی بخش جواب دیتا رہوں گا۔