راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایک نیا شہر، لاہور کیلئے ضروری ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایک نیا شہر بننے جا رہا ہے جو لاہور کے لیے بہت ضروری ہے۔
لاہور کے مختصر دورے پر راوی کے قریب رک جھوک کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ منصوبہ لاہور کے لیے بہت اہم ہے، لاہور پھیلتا گیا تو پانی کی قلت اور گندگی کے مسائل کا سامنا ہو گا، روای دریا ختم ہوتا جا رہا ہے، وہ سیورج کا نالا بن جائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ بغیرپلاننگ ہاؤسنگ سوسائٹیز بنتی جا رہی ہیں، شاید کسی کو غلط فہمی ہے کہ یہ ہاؤسنگ سوسائٹی بن رہی ہے، اسلام آباد کے بعد دوسرا شہر ہے جو پلاننگ پر بننے جا رہا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ہائیکورٹ میں راوی پراجیکٹ صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ میں راوی پراجیکٹ سے متعلق اپیل کریں گے، ہماری آبادی بڑھ رہی ہے، نئے شہروں کی ضرورت ہے، کراچی میں بھی کوشش ہے کہ ایک نیا شہر بن جائے۔
پنجاب حکومت نے پراجیکٹ کو کا لعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی جسے منظور کرتے ہوئے 31 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔
کیا فوج کی حرمت کا متنازعہ قانون پاس ہوسکے گا؟
پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل نے روڈا فیصلے کے خلاف اپیل کی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت ایوارڈ کے بعد اپیل کا حق دیا گیا، ہائی کورٹ میں رٹ قابل سماعت نہیں تھی۔
