اداکارہ ریشم شادی کے نام سے اتنی خوفزدہ کیوں ہیں؟

پاکستان کی سینئر اداکارہ ریشم نے اب تک شادی نہ کرنے کے سوال کے جواب میں کہا ہےکہ  شادی ضروری نہیں ہے بلکہ ذہنی صحت اور سکون سب سے زیادہ ضروری ہے اسی لئے وہ شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتیں۔

اداکارہ ریشم حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے اب تک سنگل رہنے کا سوال کیا جس کے جواب میں میرا نے بتایا کہ میرے لیے شادی سے کہیں زیاہ بہتر نفسیاتی طور پر خود کو ٹھیک رہنا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی، میں نے اپنے اردگر حتیٰ کہ اپنی سہیلیوں کو دیکھا ہے کہ ان کی بھی شادیاں زیادہ نہیں چل رہیں، شادیاں تیزی سے ٹوٹ رہی ہیں جسے دیکھ کر میرا دل گھبراتا ہوں۔

ریشم کا کہنا تھا کہ میں نے شوبز کے حلقوں میں دیکھا ہے جو لوگ جو اتنی محبت سے شادی کرتے ہیں ساتھ رہتے ہیں تو میرا خیال ہے کہ دونوں افراد کو اس شادی کو نبھانا چاہیے لیکن اس کے باوجود جب وہ شادی ٹوٹ جاتی ہے تو مجھے بے حد دکھ ہوتا ہے۔

ریشم نے کہا کہ اگر انھوں نے شادی کی بھی تو وہ کبھی بھی کسی اداکار یا شوبز شخصیت سے شادی نہیں کریں گی کیونکہ شوبز انڈسٹری میں ہونے والی شادیاں زیادہ عرصے تک نہیں چلتیں۔ریشم نے شادی کے خوبصورت رشتے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ “آج کے دور میں میاں بیوی میں برداشت ختم ہوگئی ہے، اسی وجہ سے طلاق کی شرح میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، یہ رشتہ برداشت سے ہی چلتا ہے، کہیں پر بیوی کو برداشت کرنا چاہیے اور کہیں پر شوہر کو بھی برداشت کرنا چاہیے کیونکہ بیوی پورے گھر کو سنبھالتی ہے”۔اداکارہ نے کہا کہ “ہمارے مذہب میں میاں بیوی کے رشتے کو بہت اہمیت حاصل ہے اور اسلام میں کامیاب شادی کے طریقے بھی بتائے گئے ہیں، اگر میاں بیوی اُن طریقوں کو اپناکر زندگی گزاریں گے تو یقیناََ اُن کا رشتہ مضبوط اور کامیاب ہوگا”۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ “شادی کے بعد کچھ رشتوں میں صورتحال سنگین ہوجاتی ہے جہاں میاں بیوی کا ساتھ رہنا ممکن نہیں ہو تو ایسے میں علیحدگی اختیار کرلینا ہی بہتر ہے”۔ریشم نے اپنی شادی کے بارے میں کہا کہ “میں کبھی بھی شوبز انڈسٹری میں شادی نہیں کروں گی کیونکہ میں شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کی طلاق کی شرح میں اضافہ دیکھ کر بہت ڈر گئی ہوں، شوبز کی شادیاں زیادہ عرصے تک نہیں چلتیں”۔اداکارہ نے کہا کہ “میں اللہ سے ہمیشہ اپنے اچھے نصیب کے لیے دُعا کرتی ہوں، میرا شادی کا ارادہ ہے لیکن مجھے ابھی تک کوئی اچھا انسان نہیں مل سکا”۔ “اگر میری شادی

ماڈل نادیہ حسین کو کس کس نے اور کیسے کیسے ہراساں کیا؟

کسی اچھی جگہ ہوجاتی تو میں بہت پہلے شوبز کو خیرباد کہہ چکی ہوتی”۔

Back to top button