آزادکشمیرمیں معمولات زندگی کی بحالی  ترجیح ہے،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکاکہناہے کہ الیکشن کےساتھ ساتھ آزاد جموں و کشمیر میں جلد از جلد معمولاتِ زندگی بحال کروانا بھی میری ترجیح ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’مجھے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مصالحتی کمیشن کی تجویز کے خط کا جواب موصول ہوگیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مصالحتی کمیشن بنانے کی تجویز پر کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے جواب دیتے ہوئے تجاویز دی ہیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہر قیمتی جان کا ضیاع ایک قومی سانحہ ہے، اس وقت میری اولین ترجیح یہ ہے کہ موجودہ بحران کے خاتمے میں مدد کی جائے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

بلاول بھٹو نے لکھا کہ ’میں اس بات کا خیرمقدم کرتا ہوں کہ انہوں نے مجوزہ کمیشن کو آگے بڑھنے کے ایک ممکنہ ادارہ جاتی راستے کے طور پر قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اس کمیشن کی توثیق اب آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی بھی کرچکی ہے جس کا میں بغور جائزہ لوں گا

Back to top button