سیاست میں شائستگی ضروری،تلخیوں سے بچنا چاہیے،نوازشریف

مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف نے کہا کہ سیاست میں شائستگی ضروری ہے اور تلخیوں سے بچنا چاہیے، سیاست میں اختلاف نظریات کا ہونا چاہیے، اسے ذاتی انا نہیں بنانا چاہیے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت ہی بہترین نظام حکومت ہے اور حکمرانی کا حق صرف عوام کو ہے۔ سیاست میں تلخیوں سے بچنا چاہیے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں قیام کے دوران جاتی امرا میں پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
اس موقع پر کشمیر کی صورت حال اور کشمیر الیکشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ملاقات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ حالیہ بیان بازی پر بھی گفتگو ہوئی۔
