حنا بٹ مخالف ٹوئٹ پر ریٹائرڈ میجر کی دھلائی

25 برس تک فوجی خدمات سر انجام دینے والا ایک میجر نواز لیگ سے وابستہ خواتین کی طلاقیں گنوانے کے بعد سوشل میڈیا پر لعن طعن کا شکار ہے اور سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا وہ کسی ایجنسی کے لیے ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے یا تحریک انصاف سے وابستگی کی بنا پر ایسا کر رہا ہے۔ میجر عرفان اکبر نامی ٹویٹر صارف اکثر مسلم لیگ سے وابستہ خواتین کے بارے میں اول فول بکتا رہتا ہے لیکن اس مرتبہ اس نے حد ہی کر دی۔

ریٹائرڈ میجر نے ناصرف حنا پرویز بٹ بلکہ دو اور لیگی خواتین مریم اورنگزیب اور مائزہ حمید کے خلاف بھی ٹویٹ کی تھی

۔ میجر نے لکھا کہ مائزہ حمید کی ایک طلاق، اور مریم اورنگ زیب کی دو طلاقیں ہوئیں، اس نے لکھا کہ حنا پرویز بٹ کی بھی دو طلاقیں ہوئیں جبکہ عظمیٰ بخاری کی تین طلاقیں ہوئیں۔ موصوف نے لکھا کہ ان خواتین کی بد زبانیں دیکھ کر آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ان سب کو اتنی طلاقیں کیوں ہوئیں۔ اب ہر بندہ کیپٹن صفدر تو نہیں ہوتا۔ ثانیہ عاشق اعوان تے معصوم اے۔

اس ٹویٹ پر بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ریٹائرڈ میجر عرفان اکبر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ ایسی گھٹیا گفتگو سے پرہیز کریں کیونکہ وہ فوج کے ادارے سے وابستہ رہے ہیں اور انکے خیالات کو ادارے کی سوچ بھی خیال کیا جا سکتا ہے۔ کچھ صارفین نے یہ بھی لکھا کہ میجر عرفان کی اخلاق باختہ تویٹ ان کی خاندانی اور ادارہ جاتی تربیت کا مظہر ہے۔ تاہم کچھ صارفین نے لکھا کہ میجر عرفان فوج سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد اب بدزبان یوتھیوں کی جماعت تحریک انصاف سے وابستہ ہو چکا ہے اور اسی گندی سوچ کا اظہار اپنی ٹویٹس میں کرتا ہے۔

تاہم میجر ریٹائرڈ عرفان اکبر کی حمایت کرنے والے صارفین بھی سامنے آئے جن میں سے بیشتر ایجنسیوں اور تحریک انصاف کے ٹرولنگ بریگیڈ سے وابستہ ہیں۔ فوج سے ستارہ امتیاز پانے والے بریگیڈئیر ریٹائرڈ اشفاق حسن نے میجر عرفان کی واہیات ٹویٹ کو ایک اچھی کاوش اور اچھی ریسرچ قرار دیا حالانکہ طلاقوں کے حوالے سے سابق فوجی افسر کی ٹویٹ حقائق پر مبنی نہیں ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے دو طلاقوں کا الزام لگانے والے میجر عرفان کیخلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ جانے کا اعلان کیا ہے۔ حنا پرویز بٹ نے ٹویٹ میں لکھا کہ میں اس شخص کو اپنے اور اپنے ساتھیوں کیخلاف گھٹیا پروپیگنڈے کرنے پر ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ میں رپورٹ کر رہی ہوں۔ ایسے واحیات شخص کو انجام تک پہنچانا ض

روری ہے۔
اس دوران سوشل میڈیا صارفین کی تنقید میں شدت آئی تو میجر عرفان اکبر نے ردعمل دیتے ہوئے ٹوئیٹر پر لکھا کہ یہ سب تو کسی نے مجھے بھیجا تھا، یہ ڈیٹا میں نے اکٹھا نہیں کیا۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اگر مان بھی لیا جائے کہ یہ خرافات کسی اور نے میجر کو بھیجی ہوں گی تو بھی انسان کبھی اپنا دماغ بھی استعمال کر لیتا ہے۔ اگر میجر عرفان کو حقائق کا علم ہی نہیں تھا تو اس نے ٹویٹ کیوں کی۔ نون لیگ سے وابستہ سوشل میڈیا صارفین بتا رہے ہیں کہ مریم اورنگزیب کو کبھی طلاق نہیں ہوئی جبکہ عظمی بخاری اور حنا پرویز بٹ نے ایک ایک مرتبہ طلاق لی ہے۔
نون لیگی صارفین نے میجر عرفان اکبر کا ایک پرانا انتخابی پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ آج کل تحریک انصاف سے وابستہ ہے اور لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں ذلت آمیز شکست سے دوچار ہوا تھا۔ مرزا احسن حیات نامی ایک صارف نے میجر عرفان پر سخت تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جیسا لیڈر ویسا ہی سپورٹر، ان بھڑووں سے انکی کارگزاری پوچھو تو ذاتیات پر اتر آتے ہیں۔ ویسے اگر میجر عرفان جیسے اپنے لیڈر کی بائیو پڑھ لیتے تو انہیں بھی معلوم ہوجاتا کہ دراصل تین طلاقیں ان کے لیڈر کو ہوئی ہیں اور بقول ریحام خان عمران کے درجنوں بچے دنیا کے مختلف ممالک میں بغیر باپ کے پل رہے ہیں جن میں سے ایک ٹیری وائٹ بھی یے۔

ایک اور صارف خورشید نے میجر عرفان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کی عورتوں پر نظر رکھنے کی بجائے اپنی عورتوں اور اپنے اعمال پر بھی توجہ دیں۔ اس نے پوچھا کہ کیا فوج میں تمہیں یہ ٹریننگ اور تربیت دی گئی تھی؟ ایک اور صارف کاشف نے بھی عرفان اکبر پر تنقید کی اور لکھا کہ ایک سابق فوجی افسر سے ہمیں اس قسم کی گھٹیا اور اخلاق سے گری ہوئی ٹویٹ کی امید نہیں تھی۔ ایک اور صارف منیر احمد کا کہنا تھا کہ کسی کی ذاتی زندگی کو اچھالنا ایک ناپسندیدہ اور گھٹیا حرکت ہے اور بیمار ذہن کے لوگ ایسا کرتے ہیں۔

حنا پروزیر بٹ کے حق میں ٹوئٹس پر ان کے مخالفین بھی میدان میں آگئے۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ہوسکتا ہے لکھنے والے نے اعداد شمار اوپر نیچے کردیئے ہوجس کی ایک تھی ایسے 3 کردیا ہو،اس لئے غصہ ہورہی ہیں۔ راشد عباسی نے حنا سے پوچھا کہ کیا آپ واقعی دو دفعہ طلاق یافتہ ہیں، اس میں حیرانی والی کون سی بات ہے؟ عمران راجہ نے حنا پرویز بٹ کے وزیراعظم کی اہلیہ کے لئے کئے گئے پرانے ٹوئٹس شیئر کئے اور لکھا کہ دوسروں کی بیویوں پر انگلیاں اٹھاتے شرم نا آئی؟ اپنی باری آئی تو فوراً غیرت جاگ گئی کہ مجھے طلاق یافتہ کیوں کہا؟

Back to top button