کرونا نے مزید 21 افراد کی جان لے لی

ملک میں کرونا کیسز کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ، مزید 21 افراد جان کی بازی ہارگئے، 7 ہزار سے زائد نئے مریض ریکارڈ کیے گئے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے 61077 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 7048 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.54 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
8 طلبا کرونا میں مبتلا ہونے پر سرکاری سکول 6 فروری تک بند
کرونا سے اموات کی تعداد 29269 ہو چکی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 25 ہزار 39 تک جا پہنچی ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران 2987 افراد کرونا سے صحتیاب، شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
