راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں برقرار نظرثانی درخواست خارج

عدالت عظمیٰ نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظرثانی درخواست خارج کر دی۔

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے خلاف 444 ماورائے عدالت قتل کے کیس میں نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے نظر ثانی درخواست کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

وکیل راو انوار نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ راو انوار کا کیس ٹرائل کورٹ میں زیر التوا ہے، اور ٹرائل کورٹ نے انہیں ضمانت دے رکھی ہے، وہ ہر پیشی پر پیش ہو رہے ہیں۔

کیا نئے چیف جسٹس بندیال بھی جسٹس گلزار ثابت ہوں گے

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے کہنے پر تاحکم ثانی نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، ضمانت کا کیس نہیں کہ ہم درخواست منظور کر لیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔

سپریم کورٹ نے راو انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظر ثانی درخواست خارج کر دی، اور کہا کہ کوئی ریلیف لینا ہو تو نئی درخواست دائر کریں۔

Back to top button