پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دو جہاز قبضے میں لینے کا دعویٰ

 

 

 

پاسداران انقلاب نے امریکی فوج کے ساتھ تعاون کرنے اور بحری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دو بحری جہازوں کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب نے دو جہازوں پر قبضہ بحری افواج کی جانب سے مکمل تفتیش اور گہری انٹیلی جنس نگرانی کےبعد کیا۔قبضے میں لیے گئے جہازوں نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران امریکی بندرگاہوں کےلیے متعدد سفر کیے ہیں جس سے ان جہازوں کے مشن کی نوعیت اور امریکی فوج سے اس کے تعلق کے بارے میں شکوک پیدا ہوئےہیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ ان کی طرف سے جاری کردہ وارننگ کو بار بار نظرانداز کرنے کےبعد جہازوں کو ضبط کیاگیا۔مزید برآں،یہ جہاز سمندری خلاف ورزیوں میں ملوث تھے جو خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

Back to top button