پی ایس ایل : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دےدی

 

 

پاکستان سپر لیگ 11 کے 37 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دےدی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 196 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے 18.3  اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے جیسن روئے 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان ڈیوڈ وارنر 89 اور ریزا ہینڈرکس 87  رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے واحد وکٹ جہانداد خان نے حاصل کی۔

 

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دونوں اوپنرز شامل حسین اور خواجہ نافع پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ جب کہ رائیلی روسو 90، کپتان سعود شکیل57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی، رضوان اللہ اور عباس آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

 

Back to top button