اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کےلیے اسحٰق ڈار استنبول پہنچ گئے

اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 51 ویں اجلاس میں شرکت کےلیے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار استنبول پہنچ گئے۔ ۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کا اجلاس ترکیے کے شہر استنبول میں 21 اور 22 جون 2025 کو منعقد ہورہا ہے۔

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور اسلامی تعاون یوتھ فورم کی ایوارڈ تقریب میں بھی شرکت کریں گے،جس میں ترک صدر رجب طیب اردوان کو اعزاز سے نوازا جائےگا۔

استنبول آمد پر وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا استقبال پاکستان کے سفیر برائے ترکیہ ڈاکٹر یوسف جنید،قونصل جنرل نعمان اسلم اور ترک وزارت خارجہ کے نمائندے نے کیا۔

پاکستان نے ایک محفوظ دنیا کےلیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں : فیلڈ مارشل

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کے اس دورے کا مقصد اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر امت مسلمہ کے مسائل پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنا اور نوجوانوں کےلیے اسلامی تعاون کے اقدامات کو فروغ دینا ہے۔

Back to top button