روبوٹ نے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کو شکست دیدی

ہاف میراتھن اور باکسنگ کے بعد اب روبوٹس ٹیبل ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں کو شکست دینے میدان میں آ گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے میدان میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ’ایس‘ نامی خودکار پنگ پونگ روبوٹ نے بہترین انسانی کھلاڑیوں کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے بعض مواقع پر انہیں شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ کامیابی مستقبل میں اسی نوعیت کے جدید روبوٹک نظاموں کے مختلف شعبوں میں استعمال کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔
’ایس‘ کو جاپانی کمپنی سونی کے اے آئی ریسرچ ڈویژن نے تیار کیا ہے اور اسے کسی مسابقتی جسمانی کھیل میں ماہر سطح کی کارکردگی دکھانے والا پہلا روبوٹ قرار دیا جا رہا ہے، جس نے 5 میں سے 3 مقابلوں میں ٹیبل ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں کو شکست دی۔
