بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں آتشزدگی

بنگلہ دیش میں 2 ہزار کے قریب روہنگیا مہاجرین بے گھر ہوئے، دو ہزار سے زائد کیمپ گھر آتشزدگی کی نظر ہوگئے۔بنگلہ دیش میں پناہ گزینوں کے کمشنر میزان الرحمٰن نے بتایا کہ دنیا کی سب سے بڑی پناہ گزینوں کی بستیوں میں سے ایک کٹوپالونگ کے کیمپ نمبر 11 میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بجکر 45 منٹ پر آگ لگی جس نے تیزی سے کیمپوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 2 ہزار کیمپ جل کر خاکستر ہوگئے ہیں جس سے تقریباً 12 ہزار پناہ گزین بےگھر ہوگئے ہیں، پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ کم از کم 35 مساجد اور 21 تعلیمی مراکز بھی جل کر تباہ ہوگئے ہیں، تاہم کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

قبل ازیں بنگلہ دیش میں یو این ایچ سی آر نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کے رضاکار ایجنسی اور اس کے شراکت داروں کے تعاون سے آتشزدگی پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کاکس بازار کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ رفیق الاسلام نے کہا کہ ’ہم فی الحال نقصانات کا تخمینہ نہیں لگاسکتے لیکن جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور پولیس, پناہ گزینوں کے امدادی محکمے اور آگ بجھانے والے محکمے کے سینیئر اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آگ کیسے لگی، حکام نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، مقامی پولیس اہلکار فاروق احمد نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہے۔

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ

Back to top button