ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری

امریکی ڈالر کے مقابلے میں انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔
منگل کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر176.43 روپے رہی جو گزشتہ روز 176.72 روپے تھی۔

انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 237.93، سعودی ریال 47.02، اماراتی درہم 48.03، کویتی دینار 583.06، عمانی ریال 458.25، بحرینی دینار 467.94، اور یورو کا شرح تبادلہ 198.64 روپے رہا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 176.5 اور قیمت فروخت 177.8، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.7 اور قیمت فروخت 47.2، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.5 اور قیمت فروخت 49.1 روپے رہی۔

24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی

Back to top button