اداکارہ صحیفہ نے شوبز میں لڑائی، سیاست کو رد کیوں کر دیا؟

معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں سیاست اور لڑائی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہمارے پاس بہت کم لوگ کام کرنے والے ہیں، اس لیے لڑائی والے کوئی خدشات نہیں ہیں۔طویل عرصے سے ماڈلنگ کرنے والی صحیفہ جبار نے چند سال قبل ہی اداکاری کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے تاحال نصف درجن ڈراموں میں ہی اداکاری کی، ان کا آخری ڈراما 2020 میں نشر ہوا تھا، 2017 میں دیرینہ دوست خواجہ خضر حسین سے شادی کی تھی۔ماڈل نے حال ہی میں سما ٹی وی کے پروگرام گپ شپ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ڈپریشن کے مسائل اور پاکستان شوبز انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے بات کی، اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے حوالے سے بتایا کہ اکنامکس کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا۔صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ ان کی فیملی میں ان کے علاوہ شوبز انڈسٹری سے کسی کا تعلق نہیں ہے، میرا تعلق پٹھان گھرانے سے ہے جہاں پڑھائی کی مکمل اجازت ہے، تعلیم حاصل کرنے پر کوئی پابندی نہیں لیکن ظاہر ہے کہ اکثر گھرانوں میں شوبز انڈسٹری کو تنگ نظر سے دیکھا جاتا ہے، اس لیے ماڈلنگ شروع کرنے سے قبل کچھ مسائل پیش آئے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ رکاوٹیں دور ہوگئیں، ماڈلنگ کے بعد اداکاری چھوڑنے کے سوال پر بتایا کہ اس کی وجہ ذہنی تناؤ تھا، میرے پاس جس معیار کی اسکرپٹس آ رہی تھیں انہیں دیکھ کر لگا کہ مجھے ایسے ڈرامے نہیں کرنے چاہئیں۔ میں نے اپنی ریسرچ کے لیے 80 اور 90 کی دہائی کے ڈرامے دیکھے، میں انتظار کر رہی تھی کہ ان ڈراموں کی طرح کوئی اسکرپٹ مجھے آفر ہو لیکن اب 3 سال ہوگئے ہیں ابھی تک کوئی ایسا اسکرپٹ نہیں آیا جس پر اداکاری کرنے کو دل چاہے۔پروگرام میں ماڈل سے ڈپریشن سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ڈپریشن سے چھٹکارا پانے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کم کردینا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ذہنی صحت سے متعلق لکھا تھا تو شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اور مداحوں سمیت عام لوگ بھی ڈپریشن میں مبتلا نظر آئے۔صحیفہ جبار نے بتایا کہ ہماری شوبز انڈسٹری بالی وڈ یا ہالی وڈ نہیں ہے، ہماری انڈسٹری میں صرف 80 فیصد لوگ اداکار، ماڈلز اور انفلونسرز ہیں، اس لیے ہماری انڈسٹری اتنی بڑی نہیں ہے جہاں سیاست کی جائے اور لڑائیاں یا فساد ہو، پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں بہت کم لوگ ہیں جس کی وجہ سے یہاں لڑائی یا لابی کا سوال بے معنی ہے۔صحیفہ جبار خٹک نے جون 2023 میں اپنے شدید ذہنی مسائل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ 60 دن سے پرسکون نیند نہیں کرپائیں، وہ بہت مایوس اور اداس ہیں اور وہ گزشتہ دو ماہ سے ہر روز اپنی موت کی تمنا کرتی ہیں۔ماڈل نے لکھا کہ انہیں اپنی موجودہ حالات کو سمجھنے اور انہیں قبول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، وہ بہت ہی غمگین، مسائل سے دوچار، بے سکون اور مایوس ہیں، لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس عیاشی کی ہر چیز موجود ہے، اسے کس چیز کی پریشانی ہے تو میں ایسے افراد کو بتانا

اہرام مصر کتنے سال پرانے ہیں؟

چاہتی ہوں کہ دولت اور عیاشی کی ہر چیز آپ کو سکون نہیں دلا سکتی۔

Back to top button