نوازالدین صدیقی، عثمان خواجہ کس پاکستانی اداکار کے رشتہ دار ہیں؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف نام سعود قاسمی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی اور آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ان کے رشتہ دار ہیں۔اداکار نے حال ہی میں ںادر علی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پہلی بار کھل کر گفتگو کی اور بتایا کہ ان کا پورا خاندان مذہبی تعلیمات پر عمل کرنے والا ہے، ان کے والد مولانا قاری ظاہر قاسمی وہ شخص تھے، جنہوں نے 14 اگست 1947 کو پاکستان بننے کے اعلان سے قبل ریڈیو پر تلاوت قرآن پاک کی تھی، جس کے بعد پہلی بار ریڈیو پر ریڈیو پاکستان کا اعلان ہوا اور ساتھ ہی بتایا گیا کہ اب نیا ملک تشکیل پا چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے چچا قاری شاکر قاسمی نے عالمی سطح پر قرئت کا مقابلہ جیتا جب کہ ان کے چھوٹے چچا قاری وحید ظفر قاسمی معروف نعت خوان بھی ہیں، ان کی بڑی بہن قاریہ ظہرہ نورانی نے بھی عالمی سطح پر خواتین کی قرئت کا مقابلہ جیتا اور انہوں نے عربی نعتیں پڑھیں جو عالمی سطح پر مقبول ہوئیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ ان کا پورا خاندان مذہبی تعلیمات پر عمل کرتا ہے جب کہ ان کے بڑے بھائی بھی قاری ہیں جو اس وقت امریکا میں مقیم ہیں، ان کی جانب سے نعت خوانی کے بجائے اداکاری میں آنے پر اب بھی ان کے خاندان والے انہیں یہی دعا دیتے ہیں کہ خدا تمہیں توفیق دے۔سعود نے بتایا کہ شادی کے لیے ان کی بڑی بہن نے جویریہ کو پسند کیا اور انہیں بتایا کہ وہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر چلنے والے ڈرامے ’انا‘ میں اداکاری کرتی ہیں، جس پر انہوں نے ان کا ڈراما دیکھا تھا، جویریہ کے گھر رشتے کے لیے انہوں نے چار بار لوگ بھیجے۔ان کے رشتے کی بات کرنے کے لیے جانے والے افراد میں مرحوم امجد صابری، اداکار رینبو، شان اور اس وقت سندھ کے نگران وزیر برگیڈیئر (ر) حارث نواز بھی شامل تھے۔سعود نے کہا کہ ان کی شادی 100 فیصد ارینج میریج تھی اور انہوں نے اس طرح رشتہ کروایا کہ خود کو رسی سے باندھ دیا، جہاں سے جان چھڑانا ممکن نہیں، ممکنہ طور پر ’بے بی باجی‘ کا دوسرا سیزن بھی آئے گا، تاہم اس حوالے سے انہیں کچھ علم نہیں، ان کی ذاتی رائے ہے کہ ’بے بی باجی‘ کا دوسرا سیزن آنا چاہئے، کیوںکہ ان کے ڈرامے کا اختتام نامکمل کیا گیا ہے۔’بے بی باجی‘ کو چند ماہ قبل اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا گیا تھا، جس میں ان سمیت ان کی اہلیہ جویریہ سعود نے بھی کردار ادا کیا تھا جبکہ سنیتا مارشل اور ان کے شوہر حسن احمد بھی کاسٹ کا حصہ تھے، سعود قاسمی نے انکشاف کیا کہ بالی وڈ اداکار عدنان صدیقی ان کے دور کے رشتے دار ہیں، ان کے خالہ زاد بھائی جو بھارت میں رہتے ہیں ان کی شادی نوازالدین صدیقی کی بہن سے ہوئی ہوئی ہے، اسی طرح انہوں نے انکشاف کیا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں کھیلنے والے کرکٹر عثمان خواجہ بھی ان کے رشتے دار ہیں اور بچپن میں دونوں ایک ساتھ

واٹس ایپ کی شکل مکمل تبدیل ہونے کے قریب

کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

Back to top button