صنم جاوید کاخواتین کوحقوق کیلئےویمن کارڈ استعمال نہ کرنے کامشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ صنم سعید نے خواتین کے حقوق اور معاشرتی تبدیلی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو اپنے حقوق کے لیے آواز ضرور اٹھانی چاہیے، لیکن ہر معاملے میں ’وومن کارڈ‘ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین کو تعلیم، وراثت، مساوی تنخواہ اور تحفظ جیسے بنیادی حقوق دلانے کی جدوجہد نہایت اہم تھی کیونکہ کئی خواتین آج بھی ان بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے خواتین کے حقوق سے متعلق اصل مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اب بحث کا رخ دیگر معاملات کی جانب موڑ دیا جاتا ہے، جس سے حقیقی تبدیلی کا عمل متاثر ہوتا ہے۔

Back to top button